May 09, 2021 04:36 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Lahore- Attack on Al-Aqsa Mosque is the worst Israeli terrorism: Chaudhry Muhammad Sarwar
گورنر پنجاب نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کردی
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کر دی۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا
کہ مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی ہے، بے گناہ نمازیوں کو
نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گورنر
پنجاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پرخاموشی شر مناک
ہے، دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازم ہو چکا ہے، جب
تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن نہیں ہوگا۔ امت
مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف دوٹوک پالیسی بنانا ہوگی، پاکستان
اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر انکے ساتھ ہے۔