Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 09, 2021 04:40 pm views : 229

Location : Domestic Place

Lahore- Transport to resume from May 15: Yasmin Rashid
  • Urdu

کورونا ویکسین کا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ جتنی ویکسینیشن کی ہے، مضر اثرات یا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا ہے۔
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، جتنے مریض اسپتالوں میں آ رہے ہیں اتنے صحت یاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا کہ آکسیجن کے متعلق خبریں چلانے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیئے، سیکریٹری انڈسٹری نے آکسیجن کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، محکمہ صحت میں کوئی چھٹی نہیں ہے، آکسیجن انڈسٹری عید کی چھٹیوں میں کام کر رہی ہے، عید کے دنوں میں آکسیجن 24 گھنٹے بنتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25 سے 30 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کر دیں گے تو مزید کامیابیاں ملیں گی، عید کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار ویکسینیشن یومیہ کا ہدف ہے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ  یکم جولائی سے 4 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائیں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا عید سے متعلق کہنا تھا کہ سادگی سے عید منائیں یہ کون سا وقت ہے خوشیاں منانے کا، یہ وقت نہیں کہ بڑے بڑے کھانوں کا اہتمام کریں، مائیں بچوں کو سمجھائیں اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved