May 09, 2021 05:48 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan imposes Eid lockdown as COVID cases soar
اسلام آباد،ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ
کورونا کیسز میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری مراکز مکمل بند کردیے گئے، اب عید کی چھٹیوں کےبعد ہی کھلیں گے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خوف پھیلا دیا، سندھ میں بھی آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارک اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، پابندی کا بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ لاہور میں لاک ڈاؤن کے سبب تمام مارکیٹیں، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ مشروبات کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈرائی کلینرز اور لانڈری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اکبری منڈی ، ٹولنٹن مارکیٹ کھلی رہے گی۔ شہر کی چاروں سبزی منڈیوں میں بھی معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے۔ پرندوں اور جانوروں کی خوراک مہیا کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔ادھر کراچی، لاہور سمیت ملک بھر میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔
بین الاضلاع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت کے باعث پردیسیوں کی اپنے شہروں کو روانگی کے لیے بس اڈوں پر رش لگا رہا۔
علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔