May 10, 2021 03:25 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,447 coronavirus cases, 78 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے مزید اٹہتر زندگیاں چھین لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار چار سو سینتالیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365، سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار 644، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484، بلوچستان میں 23 ہزار 447، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388، اسلام آباد میں 78 ہزار 200 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 945 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 58، سندھ میں 4 ہزار 742، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 615، اسلام آباد میں 715، بلوچستان میں 248، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 508 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔