May 10, 2021 03:55 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Lahore- Governor Punjab Son's elected a member of the Scottish Parliament 2nd time
لاہور، گورنر پنجاب کے صاحبزادے دوسری بار اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے، چوہدری محمد سرور نے صاحبزادے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔
اسکاٹش لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر انس سرور گلاسکو سےکامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا الیکشن بھی انس سرور جیت چکے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انس سرور کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے بھی اعزاز ہے۔
دوسری جانب انس سرور نے کہا کہ خوشی ہے بطورِ پاکستانی برطانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔