May 10, 2021 03:58 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Pakistan's largest Corona Vaccination Center inaugurated in Karachi
کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، وزیر صحت سندھ کہتی ہیں سولہ مئی سے تمام افراد کے لئے ویکسینیشن شروع کی جاۓ گی
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویکسی نیشن کا افتتاح کیا۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریرٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسینیشن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز بھی بڑھائے جا رہے ہیں۔ سولہ مئی سے تمام افراد کے لئے ویکسینیشن شروع کی جاۓ گی، اب 40 سال سے کم عمر کے افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔ لوگوں کی طرف سے ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس سے کرونا پھلنے کا زیادہ امکان ہے۔ وفاق سے ملنے والی ویکسین کے علاوہ ہم نے وفاق سے بات کی ہے سندھ پیسے دینے کے لیے تیار ہے وفاق طے شدہ داموں پر ویکسین خرید کر کے دے۔ ہم چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کر سکیں۔
این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا دیے جائیں گے۔
اس موقع پر خاتون سرویلینس آفیسر ڈاکٹر عائشہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ
پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔
ایک شہری محمد اویس کا کہنا تھا کہ