May 10, 2021 04:01 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Rising unemployment under the current government
کراچی، بیروز گاری میں اضافے سے لوگوں کی امیدیں دم توڑنے لگیں، عوام اور تاجر رہنماؤ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دینے لگے
کورونا کی تیسری خطرناک لہر کے نتیجے میں جہاں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں وہیں بے روزگاری بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مہلک وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی دار طبقہ بھی فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے۔
بیروزگاری میں اضافے کے حوالے سے سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نے نئے پاکستان کی طرف لگادیا ان کے ساتھ وہی لوگ آج بھی ہیں جو گزشتہ پچاس سالوں سے چلے آرہے ہیں۔ عمران خان نے ہمیں سبز باغ دکھائے، یہ واحد وزیر اعظم ہیں جنہیں یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پڑھی لکھی قوم کو بیوقوف بنایا۔ عمران خان نے نوے دنوں میں گرین پاکستان، نوکریاں دینے، کشکول توڑنے اور آئی ایم ایف کا دروازہ نہ کھکٹانے کی نوید سنائی۔
شیخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ وہ تو رب العالمین کا احسان عظیم ہے کہ کورونا وباء سے پوری دنیا میں مسلمان دیگر قوموں کے مقابلے میں کم متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں مدینے کی ریاست بنانے آئے تھے لیکن یہ کونسی ریاست ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریبوں کے چولہے بند کردیئے جائیں۔ گھروں کا وعدہ کیا تھا انہوں نے لیکن گھر ہی توڑے جارہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔
عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ