May 10, 2021 04:33 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- The enemy tried unsuccessfully to disrupt peace in Balochistan, Shah Mehmood
اسلام آباد، دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے طارق ہسپتال کے قریب آئی ای ڈی سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی ایف سی اہلکاروں کی موٹر سائیکل سڑک کنارے رکی تو زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔