May 10, 2021 04:36 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- People are uncertain about lockdowns and business hours
کراچی،لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد ضروری اور غیر ضروری کاروبار کے کھلنے اور بند کرنے کے حوالے سے لوگ بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہوگئے
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد کاروبار کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری کاروبار طے کردہ نظام الاوقات کے تحت کھلیں گے جبکہ غیر ضروری کاروبار مکمل طور پر بند رہیں گے۔
طے کردہ نظام الاوقات کے تحت کھولے جانے والے کاروبار میں اشیائے خورودنوش کی ضروری دکانیں، میڈیکل اسٹورز، بیکری، دودھ دہی کی دکانیں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک مکمل ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے کھلیں رکھی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ پیٹرول پیمپس، ہسپتال،فارمیسی اور خالصتا" میڈیکل اسٹورز چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔
بازار،مارکیٹس،دکانیں، کارخانوں سمیت غیر ضروری کاروبار مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے جبکہ دفاتروں میں حاضری میں بیس فیصد رکھی جائیں گی اور ضروری کام گھروں پر انجام دیا جائے گا۔