May 11, 2021 01:49 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's youngest climber Shehroze Kashif successfully climbed Mount Everest 8848-m
اسلام آباد، شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے، آٹھ ہزار آٹھ سو اننچاس میٹر بلندی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
انیس سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ صبح پانچ بج کر پانچ منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔
شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔