May 11, 2021 05:49 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Karachi- Ramadan 27th Shab- Special Prayers in differnt Mosque
کراچی، ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ملک بھر کی مختلف مساجد میں خصوصی عبادات نوافل اور تراویح کی ادائیگیاں کی گئیں
ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ملک بھر کی مختلف مساجد میں خصوصی عبادات نوافل اور تراویح کی ادائیگی جاری ہے۔نمازی، روزے دار اور معتکفین طاق راتوں میں نفلی اعتکاف اور تلاوت کلام پاک کے علاوہ ذکر الہیٰ میں مگن ہیں۔
اس حوالے سے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ماشاء اللہ کافی لوگ مختلف مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں، طاق راتوں کے حوالے سے کہنا چاہوں گا کہ لوگ نفلی اعتکاف کریں اور عبادت میں زیادہ سے زیادہ دل لگائیں۔
مساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔
ایک اور نمازی محمد نذیر عطاری کا کہنا تھا کہ اللہ کریم رمضان المبارک میں مسلمانوں کی کوششوں کو قبول فرمائیں کیونکہ پورا سال مصروفیات رہتی ہیں لیکن اس ماہ مبارک میں وقت نکال کر اپنی عبادت میں لگایا جائے تو کیا ہی بات ہے۔ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد معتکفین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔