May 11, 2021 05:50 pm
views : 217
Location : Karachi Press Club
Karachi- Philistine Foundation organizes protest against terrorism in AQSA Mosque
کراچی، مسجد اقصیٰ پر دہشتگردانہ حملے کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کی اسرائیل، امریکا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی
مسجد اقصیٰ پر صہیونی دہشت گردانہ حملوں کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظآہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرین کی جانب سے بھارت، اسرائیل اور امریکا کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ ہے، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، صہیونی فلسطین سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔فلسطین اور کشمیر کے بعد صہیونیوں نے افغانستان میں بھی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اسرائیل کشمیر اور افغانستان میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پر عائد ہو تی ہے۔پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بیت المقدس کی توہین اور فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پر اسرائیل دوست عرب ممالک جواب دیں۔عالمی برادری اور ادارے بے حس ہو چکے ہیں ،اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے۔