May 11, 2021 05:53 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Successfully fighting against status quo and corrupt mafia, PM Imran
اسلام آباد، جنہوں نے چینی مہنگی کی انکو معاف نہیں کروں گا، چاہے میری حکومت چلی جائے،وزیر اعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنہوں نے چینی مہنگی کی ان کو معاف نہیں کروں گا، چاہے میری حکومت چلی جائے، طاقتور کو قانون کے تابع لانا بڑا جہاد ہے، سٹیٹس کو اور مافیاز کے خلاف کامیابی سے لڑ رہے ہیں، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیر کے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا، انصاف کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ نقصان غریب طبقہ کو ہوتا ہے، قوم سے اپیل ہے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے پر عمل کریں، پاکستان میں کیسز تیزی سے اوپر نہیں جا رہے جو خوش آئند ہے، ساری دنیا میں ویکسین کی کمی ہو گئی، کوشش کر رہے ہیں ملک میں ویکسین تیار کریں، لاک ڈاؤن سے ہمارے جیسے اور سرکاری ملازمین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، لاک ڈاؤن سے صرف مزدور متاثر ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پوری دنیا دیکھی، وہاں کا سسٹم دیکھا، مغرب میں قانون کی بالادستی ہے، انسانی معاشرے میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے،حضرت علیؓ کا قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا مغربی ممالک کو چین کا خوف ہے، مغربی ممالک کو ڈر ہے چین ان سے آگے نہ نکل جائے، عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، جب تک بھارت 5 اگست کے اقدامات کو واپس نہیں لیتا، بات چیت نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا میں گھر بنانے کیلئے بینک پیسے دیتے ہیں، حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے، ایک خاص بینک بنایا جائے گا جو صرف گھر بنانے کیلئے قرضہ دے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، میں نے آج تک کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی، مافیا کو نہیں چھوڑوں گا لیکن ناانصافی کسی سے نہیں ہوگی، ایک روپیہ بڑھنے سے شوگر ملز کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے، 5 سال میں شوگر ملز نے 10 ارب ٹیکس دیا اور 29 ارب کی سبسڈی لی۔