May 11, 2021 05:57 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona vaccination centers across the country will be closed for two days of Eid, Asad Omar
اسلام آباد، ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے، اسد عمر کا اعلان
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے 2 دن بند ہوں گے، کل سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 12 مئی سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے2دن بند ہوں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزہر نے کہا لہذاضروری ہے سب سے زیادہ کمزور افراد کو ویکسی نیشن لگائی جائے، کوروناوائرس سےاموات کاخطرہ عمرکےساتھ تیزی سےبڑھتا ہے۔
ان سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40سال سے کم عمر افراد میں اموات کی شرح ایک فیصد ، 41سے50سال کےافرادمیں اموات کی شرح 1.8فیصدہے، 51سے60سال کےافرادمیں اموات کی شرح3.8فیصد ، 61سے70سال کےافرادمیں اموات کی شرح 7.2 ، 71سے80سال کےافرادمیں اموات کی شرح 11.1 اور 80سال سےزائدعمرکےافرادمیں اموات کی شرح 15 فیصد ہے۔