May 12, 2021 01:08 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Multan- Where is Shahbaz Sharif's guarantee for Nawaz Sharif's return? Qureshi
ملتان، نواز شریف کی واپسی کیلئے شہباز شریف کی گارنٹی کہاں گئی، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہم نے اجازت دیدی تو کہا جائے گا کہ مُک مُکا ہو گیا
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف اب لندن میں بیٹھ کر سارے کام کر رہے ہیں، شریف برادران چل پھر رہے ہیں، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے پنجاب کے ضلع ملتان کیلئے تیس ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، ملتان جنوبی سیکریٹریٹ کا سنگِ بنیاد بہت بڑی پیش رفت ہے، یہ ٹرننگ پوائنٹ ہے، میں نے عام رکنِ اسمبلی کی حیثیت سے ملتان کیلئے نوکری کے کوٹے کا بل پیش کیا تھا۔وزیرِاعظم عمران خان سےجنوبی پنجاب والوں کے لیے نوکری کا کوٹہ مختص کرنے کے لیے کہا ہے، آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر نوکری ملنا چاہیئے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجدِ اقصٰی کے واقعے پر بے پناہ تشویش اور کرب ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی سے وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں او آئی سی پلیٹ فارم پر امہ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔57 ممالک مل کر آواز اٹھائیں گے تو نوٹس لیا جائے گا، اکیلے کوئی کچھ نہیں کر سکتا، ناموسِ رسالت اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، وزیرِ اعظم نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ محاذ کےحوالے سے بھی بات کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے قبلہ اوّل کے واقعے پر مطالبہ کیا کہ امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، ناموسِ رسالت پر مغرب کا ایک محدود انتہا پسند طبقہ ہمیں نشانہ بنا رہا ہے، اس انتہا پسند طبقے کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔