اسلام آباد، کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اب پاکستانی ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کے کے مریضوں کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔