May 12, 2021 03:26 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Weather forecasters indicated the possibility of a storm in Karachi
کراچی، پندرہ اور سولہ مئی کو بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ہوگا، محکمہ موسمیات نے طوفان کا امکان ظاہر کردیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں کوکوئی خطرہ نہیں
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پندرہ اور سولہ مئی کے درمیان بحیرہ عرب(عربین سی)کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو بعدازاں ہائی پریشر ایریا میں تبدیل ہوسکتاہے،ہائی پریشر ایریا کے بعد اگلامرحلہ طوفان میں تبدیل ہونا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق عموما اس قسم کے لو پریشر ایریاز سمندر میں ہی ختم ہوجاتے ہیں مگر اس وقت چونکہ سطح سمندرکے درجہ حرارت بلند ہیں تو امکان ہے کہ لو پریشر طوفان کی شکل اختیار کرلے۔لو پریشرایریا ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اس کی شدت اور ممکنہ سمت(ٹریک)کے بارے میں تعین ہوسکے گا تاہم اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
غیر سرکاری ویدر اپ کراچی ڈوپلر کے جواد میمن کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کو میانمار کی جانب سے توکتے نام دیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ عموما بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان جوکہ مون سون سے قبل تشکیل پاتے ہیں،جن کا رخ عمان،بھارتی گجرات اور پاکستان کے ساحلی مقامات کی جانب متوقع ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بحیرہ عرب میں جو سمندری طوفان بنے ہیں، ان کا فاصلہ کراچی کے ساحل سے 650 کلومیٹر تا 1050 کلومیٹر کی دوری تک رپورٹ ہوچکا ہے تاہم یہ دیگر ممالک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے البتہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے ساحلی مقامات بالخصوص بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارشیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔