May 13, 2021 08:51 pm
views : 199
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan COVID: 870,703 Cases and 19,336 Deaths
کورونا وائرس کے باعث مزید ایک سو چھبیس افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا
وائرس سے مزید 126 افراد جان سے گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 265 نئے
مریض سامنے آ گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 52 تک پہنچ گئی۔
کورونا
کی تیسری لہر، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 52 ہو گئی،
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مجموعی طور پر 126 اموات ہوئیں جس کے
بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 336 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 39
ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 265 افراد کا وائرس سے متاثر
ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 23 لاکھ 49 ہزار 976
کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 4567 مریضوں کی حالت تشویشناک
ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23
ہزار 314 ہے، سندھ میں 2 لاکھ 95 ہزار 483 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 25
ہزار 914، بلوچستان میں 23 ہزار 728 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 78
ہزار 725، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 410 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا
مریضوں کی تعداد 18 ہزار 129 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 4623 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مرض
سے چھٹکارہ پانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 76 ہزار 315 ہو گئی ہے۔