May 13, 2021 09:03 pm
views : 199
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan celebrates Eid with religious fervour under strict COVID-19 restrictions
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے
فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کیلئے دعائیں مانگی گئیں،سعودی عرب، ایران و افغانستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے
پاکستان بھر میں مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔