May 13, 2021 09:05 pm
views : 200
Location : Different Places
Karachi- After moon controversy, Mufti Muneeb urges nation to observe 'Qaza Roza'
ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، مفتی منیب کا اعلان
رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین
مفتی منیب الرحمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں
انہیں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا۔
ویڈیو میں
دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی منیب مجمے سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ’ آج
عید ہے لیکن ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، میں خود بھی کل جمعے کے دن قضا رکھوں
گا‘۔
انہوں نے کہا جو لوگ اعتکاف پر بیٹھے تھے ان کو بھی چاہیے کہ روزے
کیساتھ ایک دن کا اعتکاف کریں۔ مفتی منیب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ کل
ہی روزہ رکھیں۔ آئندہ رمضان سے پہلے ایک روزہ قضا رکھیں، کیوں کہ ہم روزہ
حکمرانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے۔