May 13, 2021 09:08 pm
views : 201
Location : Different Places
Islamabad- Cabinet sub-committee recommends adding Shahbaz Sharif to ECL
شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا،شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا
ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نیب کی طرف شہباز شریف کا
کیس آیا ہے، جس میں شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔
عید نماز کے
بعد راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ
داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی
ایل میں ڈال دیا، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ وطن آنا چاہتے ہیں، مگر ہمارے چور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
شیخ
رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آرٹیکل 25 بھی یہ کہتا ہے کہ جب باقی ملزم
ای سی ایل پر ہوں تو کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں ہوسکتا۔