May 13, 2021 09:10 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Karachi- President offers Eid prayer with complete SOPs
صدر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نماز عید کراچی میں ادا کی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔
اسلام آباد میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، فیصل مسجد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نماز عید ادا کی، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر محسن عزیز نے بھی فیصل مسجد میں ادا کی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی، وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے عید الفطر اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی اہم علامت ہے، انہوں نے کہا کہ عید پر کورونا وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے شہری عید انتہائی سادگی سے منائیں۔
لاہور میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نماز عید ادا کی، بادشاہی مسجد میں نماز عید رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے پڑھائی۔