پاک فوج کے جوان عید پر بھی دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں کے سامنے سینہ سپر
عید کے دن اپنوں سے دور پاک
فوج کے افسر اورجوان دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں سے سینہ سپر ہیں، قوم کی
خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے عبارت ہیں جو سرحدوں پر اپنے فرائض سر انجام
دیتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی
چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر
تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، جب کہ پاکستان کے امن اور
خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے،
جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول
انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر
ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ
ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس
کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
جہاں
شہری اپنے پیاروں کیساتھ خوشیاں منارہے ہے وہیں پاک فوج کے افسر اور جوان
گھروالوں سے دوردفاع وطن میں مصروف ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی طویل جنگ،
بہادر سپاہ کی لازوال قربانیوں کے سبب پاکستان امن کا گہوارہ بنا اور اب
ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔