May 14, 2021 03:55 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- 2nd day of Eid also celebrated with simplicity
کراچی، عیدالفطر کا دوسرا روز بھی سادگی سے منایا گیا، عید کے موقع پر دعوتوں اور سیر سپاٹوں سے اجتناب برتا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں
ملک بھر میں عیدالفطر کا دوسرا روز بھی سادگی کے ساتھ گھروں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا کے باعث عید الفطر کے موقع پر دعوتوں اور سیر سپاٹوں سے اجتناب برتا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عید کی خوشیاں منائیں۔
عید الفطر کے دوسرے روز مختلف شہروں میں عوام نے حلوہ پوری، نان پراٹھوں اور چنوں سے ناشتہ کیا۔
لاہوریوں نے گرمی میں ٹھنڈی ٹھار لسی کا بھی مزہ لیا اور کورونا وبا کے باعث شہری ناشتہ گھروں کو لے گئے جبکہ کراچی میں شہریوں نے گاڑیوں میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹھ کر گرما گرم حلوہ پوریوں کے مزے لیے۔
کچھ مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نظر نہیں آیا اور ناشتے کی دکانوں پر صبح رش رہا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیے جاتے رہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ