May 14, 2021 04:00 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- It will be extremely heat Weather in Karachi for 3 more days
کراچی میں مزید تین روز تک شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات نے متنبہ کردیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کراچی میں پارہ چالیس ڈگری تک رہ سکتا ہے
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں چودہ اور پندرہ مئی کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ سولہ مئی کو موسم انتہائی گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو سینٹر فار ارلی وارننگ نے نیا آوٹ لک جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں بھی پڑیں گے، گرم موسم کے دوران سمندری ہوائیں منقطع رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران پارہ چالیس ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جب کہ سندھ میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان نواب شاہ میں ہے جہاں آئندہ تین روز میں پارہ 44 سے 45 ڈگری ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کا رخ شمال مغرب میں بھارتی گجرات اور اطراف کے علاقوں کی جانب رہے گا، گرمی کی لہر کے دوران شہر میں شمال مغربی اورمشرقی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ گئی ہے اور ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ 1650 کلومیٹر ہے، رات گئے ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن (دباؤ) میں تبدیل ہوگا۔