May 14, 2021 04:48 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Muslim Ummah will move forward on the issue of Kashmir and Palestine, Hafiz Tahir Ashrafi
اسلام آباد، عالم اسلام سے گزارش ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کریں، طاہر اشرفی کہتے ہیں مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ عمران خان کے خادم حرمین شریفین سے رابطے ہوئے ہیں،عالم اسلام سے گزارش ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کریں۔
حافظ طاہر اشرفی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں وے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں،اسرائیل کا غصہ اپنے ملک پر نکال کراملاک کا نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلایا گیا ہے، مسلم امہ کشمیر اورفلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔
طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ فلسطین پر بم گرائے جارہے ہیں، غزہ میں تشدد سے خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ حافظ طاہر اشرفی نے جمعہ کو پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا تھا۔