May 14, 2021 04:51 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi, Friday prayers held under full SOPs across the country
کراچی،ملک بھر میں مکمل ایس او پیز کے تحت جمعے کی نماز اور اجتماعات ہوئے، نمازیوں نے ماسک پہنا اور مصلے دور دور بچھاکر نماز ادا کی گئی
ملک بھر میں مکمل ایس او پیز کے تحت جمعے کی نماز اور اجتماعات ہوئے۔ نمازیوں نے ماسک پہنا اور مصلے دور دور بچھاکر نماز ادا کی گئی۔
نمازیوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت بے شک کاروبار پر پابندی عائد کرے لیکن اللہ کے گھروں پر پابندی نہ لگائے۔
ایک نمازی محمد عمران عطاری کا کہنا تھا کہ مساجد میں ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کی پاسداری کا فیصلہ اچھا ہے۔ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی احتیاط برتنی ہوگی۔
ایک اور نمازی محمد کمال قادری کا کہنا تھا کہ تمام نمازیوں نے نماز اچھے طریقے سے اور اطمینان کے ساتھ ادا کی۔ مساجدوں میں بہت کشادگی کے ساتھ نماز پڑھی گئی۔
ایک اور نمازی محمد یوسف قادری کا کہنا تھا کہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے بہت خیال رکھا جارہا ہے۔مسجدوں میں فاصلوں سے نماز ادا کرائی جارہی ہے اور لوگ نوے فیصد ایس او پیز کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔