May 15, 2021 05:05 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Lahore- Farooq Qaiser, the man behind Uncle Sargam, passes away at 75
مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر خالق حقیقی سے جاملے
مشہور افسانوی کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر حرکت قلب بند کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔
فنکار،
ہدایت کار، پتلی باز، مصنف اور صوتی اداکار فاروق قیصر کے نواسے نے ان
انتقال کی تصدیق کردی، 13 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق
قیصر نے 1976 میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکل سرگم کردار کے خالق معروف فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بلاول
بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں انکل سرگم کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے
ہوئے اُن کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
اپنے
بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ فاروق قیصر نے اپنے کرداروں کے ذریعے سماجی
مسائل کو بہترین طریقے سے پیش کیا اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا
ہے، اسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا۔