May 15, 2021 10:02 pm
views : 234
Location : Different Places
Karachi- front liners performing duty on eid days
فرنٹ لائنرز عید کے دن بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف
عید الفطر کے موقع پر بھی فرنٹ لائنرز لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتے نظر آئے۔
عوام
کی حفاظت کی خاطر اپنی خوشیاں قربان کرنے والے فرنٹ لائنرز عید اپنے
اہلخانہ اور بچوں کے بجائے اپنے اپنے شعبوں میں کام کرتے نظر آئے ڈاکٹرز
،پیرا میڈیکل اسٹاف،پولیس ،مسلح افواج اور صحافی برادری جو عید کے دوران
بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لوگوں کو محدود رہنے اورمحفوظ رہنے کا
پیغام دیتے نظر آئے،فرنٹ لائنرز کا کہنا ہے،ہم یہ سب اس لئے کررہے ہیں ہ
اپنے ہم وطنوں کو جانوں کو محفوظ بنا سکیں۔
خالقدینا ہال میں ویکسی نیشن
سینٹر کے انچارج ڈاکٹر فرحت عباس کا کہنا تھا کہ عید کا تہوار بہت بڑا
تہوار ہوتا ہے،ہم فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اپنی عید کی خوشیوں کو عوام کیلئے
قربان کیا ہے،اور پوری کوشش کی ہے کہ لوگ ذیادہ سے ذیادہ ویکسینیشن کروائیں
اور اپنی پوری فیملی کو بھی ویکسینیشن کروائیں۔
انکا کہنا تھا ہک ہماری
پورٹی ٹیم ایک فیملی کی مانند ہے،اور ہم یہ یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ اس مشکل
وقت میں لوگوں کی حفاظت کیلئے اپنی عید کی خوشیوں کو قربان کردیں گے اور
میں اپیل کرتا ہوں،کہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،احتیاطی تدابیر
پر عمل کریں۔
ڈاکٹر بشریٰ کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔
نجی ٹی وی کے کیمرہ مین محمد عمران کا کہنا تھا کہ لاکڈاؤن کےدوران گھر اور گھر سے آفس تک ہی محدود رہے ہیں۔