May 15, 2021 10:06 pm
views : 232
Location : Different Places
Karachi- MWM Organizes Protest Against Israel
ایم ڈبلیو ایم کا اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب اسرائیل کے خلاف بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ مسلسل چھ دنوں سے غزہ میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی جو مثال قائم کی ہے ایسا تاریخ میں کہیں نہیں ملتا،پاکستانی عوام حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اب زبانی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کریں۔
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل ساجد جعفری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔