May 15, 2021 10:04 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- 3rd day of Eid also celebrated with simplicity
عیدالفطر کا تیسرا روز بھی سادگی سے منایا گیا
ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی سادگی کے ساتھ گھروں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منایا گیا۔
عالمی وبا کورونا کے باعث عید الفطر کے موقع پر دعوتوں اور سیر سپاٹوں سے اجتناب برتا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عید کی خوشیاں منائیں۔
عید الفطر کے تیسرے روز تفریحی گاہوں میں سناٹا نظر آیا مختلف شہروں میں عوام نے حلوہ پوری، نان پراٹھوں اور چنوں سے ناشتہ کیا۔
لاہوریوں نے گرمی میں ٹھنڈی ٹھار لسی کا بھی مزہ لیا اور کورونا وبا کے باعث شہری ناشتہ گھروں کو لے گئے جبکہ کراچی میں شہریوں نے گاڑیوں میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹھ کر گرما گرم حلوہ پوریوں کے مزے لیے۔
کچھ مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نظر نہیں آیا اور ناشتے کی دکانوں پر صبح رش رہا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیے جاتے رہے۔