May 16, 2021 02:03 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,379 coronavirus cases, 76 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چہتر افراد کی جانیں لے لیں جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار تین سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ مہلک وباء کے وار سے ملک بھر میں مزید چہتر افراد دم توڑ گئے جبکہ دو ہزار تین سو اناسی نئے کیسز رپوٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ آٹھ دو رہی۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں 30ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6لاکھ 8 ہزار 819 ہو گئی۔
ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 768 تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ ستتر ہزار ایک سو تیس ہوگئی۔