May 16, 2021 02:17 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Announcement to end lockdown across the country from Monday
اسلام آباد، حکومت کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان،پیر سے تمام بازار اور دکانیں کھل جائیں گی، رات آٹھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔