Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 16, 2021 04:15 pm views : 231

Location : Domestic Place

Islamabad: OIC should take immediate steps to stop Israeli aggression: Foreign Minister
  • Urdu

اسلام آباد، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیرخارجہ کہتے ہیں پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 2 ریاستی فارمولے کےعزم کو دہراتا ہے

سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مسلم ممالک کی سب سے بڑی اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور اسرائیلی پولیس کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی مذمت کی۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کی جارہی ہے، اور بمباری سے معصوم بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل کی جارحیت ختم ہونی چاہیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان مسئلےکےحل کیلئے 2 ریاستی فارمولے کےعزم کو دہراتا ہے۔  ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کا مشکور ہوں، ہم سب فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے، فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوانے کے لیے آواز بلند کرے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved