May 16, 2021 07:00 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi: ISO Organizes rally against United States and Israel
کراچی،آئی ایس او کی جانب سے مردہ باد امریکا ونامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی، مقررین کا کہنا تھا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطین پر اسرائیلی بمباری پر عرب ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں 16 مئی کو اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف یوم مردہ باد امریکا نامنظور اسرائیل کے عنوان سے منایا۔
اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی امریکہ مردہ باد ونامنظور اسرائیل ریلی نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکرت کی اور امریکہ واسرائیل مخالف نعرے لگائے-
مقررین کا کہنا تھا کہ 14 مئی وہ دن ہے کہ جس دن اسرائیل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی طرح گھونپا گیا اور 16 مئی وہ دن ہے کہ جب امریکا نے ناجائز اولاد کے وجود کو نہ صرف سفارتی سطح پر تسلیم کیا بلکہ دوسرے کمزور ممالک کو بزور قوت تسلیم کروایا اور مسلمانوں کے خلاف ایک بین الاقوامی استکباری سازش کو پروان چڑھایا اور اسرائیل کے وجود کو قوت بخشی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بہنے والے ایک ایک قطرہ خون کا ذمہ دار امریکا ہے۔ وزیر خارجہ کا غاصب صیہونی ریاست کی طرف جھکاؤ کی ہر پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔