May 17, 2021 01:21 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,232 coronavirus cases, 74 deaths in 24 hours
کراچی، بے رحم کورونا وائرس نے مزید چوہتر زندگیاں چھین لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار دو سو بتیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 38، بلوچستان میں 23 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423، اسلام آباد میں 79 ہزار 221 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 767 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 725 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 92 ہزار 522 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 443 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 411، سندھ میں 4 ہزار 801، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 786، اسلام آباد میں 731، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 514 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔