May 17, 2021 02:24 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Weather forecasters have issued a new alert
کراچی، سمندری طوفان کے باعث کراچی میں شدید گرمی، موسم کاحال بتانے والوں نے نیا الرٹ جاری کردیا، طبی ماہرین نے کراچی میں شدید گرمی کے باعث عوام کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں کی تاکید کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں جس کے شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت تینتالیس ڈگری محسوس کی گئی۔ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی جبکہ ہیٹ ویو بھی ہوسکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں۔ اس دوران دمے، الرجی والے افراد گھروں میں رہیں یا احتیاطی تدابیر کرکے باہر نکلیں۔ آنکھوں پر گلاس کا استعمال کریں جبکہ دمے یا مختلف الرجی سے شکار ہونے والے افراد بھی گھروں میں رہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمایت نے توکتے سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہا مذکورہ سمندری طوفان 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرح حرکت کررہا ہے، طوفان کا کراچی کے ساحل سے فاصلہ 800 کلومیٹر جب کہ ٹھٹہ سے 730 کلومیٹر پر ہے، سمندری طوفان سے فی الوقت پاکستان کے کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
گرمی کی شدت کے پیش نظر مشروبات کے استعمال میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ