May 17, 2021 02:45 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- Prices of petroleum products likely to rise
کراچی،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی،نئی قیمتوں کا اطلاق
اٹھارہ مئی کی شب سے سے ہوگا
آئل اینڈ
گیس ریگولیٹری اتھارٹٰی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے
تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوادی۔
اوگرا نے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں اکتیس مئی تک کیلئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو
بھجوادی ہے۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جب کہ ڈیزل
کی قیمت میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں
کا اطلاق وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج
رات 12 بجے ہو گا۔
خیال رہے کہ 15 اپریل کو پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل
کی قیمت میں 2.32 روپے، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی
قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ 30 اپریل کو آئندہ 15 روز
کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔