May 17, 2021 04:31 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- PPP members have hydrants in Karachi, says Haleem Adil Shaikh
کراچی،
پیپلزپارٹی قومی پارٹی تھی اب صوبائی بن گئی ہے، زرعی زمین بنجر ہونے کا
الزام وفاقی حکومت پر لگا دیا، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کےفور سفید ہاتھی
ہے، اس کا ڈیزائن تبدیل کر کے منصوبے کو تباہ کیا گیا
سندھ
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے
کہ سندھ میں ایماندار آباد گار کیلئ پانی نہیں ہے، پیپلزپارٹی قومی پارٹی
تھی اب صوبائی بن گئی ہے، زرعی زمین بنجر ہونے کا الزام وفاقی حکومت پر لگا
دیا، کےفور سفید ہاتھی ہے، اس کا ڈیزائن تبدیل کر کے منصوبے کو تباہ کیا
گیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ
وڈیروں نے نہروں سے براہ راست پائپ لگائے ہوئے ہیں، سندھ میں 208پانی چور
ہیں ان کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سندھ میں پولیس سیاسی مقاصد کے لیے
استعمال کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس اینٹی ایئرکرافٹ
گن بھی موجود ہے، سندھ میں اربوں روپے امن و امان پر خرچ کیے گئے، ان
پیسوں میں سے 40فیصد بجٹ پی پی پی کھا گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاق میں ہماری ڈھائی سال کی حکومت ان کی برسوں کی حکومت سے بہتر ہے۔
حلیم
عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے ڈاکو شناخت چھپاتا تھا اب تو ڈھٹائی سے شیئر
بانٹ دیئے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس تک حصہ جاتا ہے، ڈاکو ٹک ٹاک بناتے
ہیں کیونکہ خوف ختم ہوگیا ہے۔
اس دوران پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کا
کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کو 493 ارب سے زیادہ رقم دی ہے، ہم نے گزشتہ برس
سے زیادہ اس برس این ایف سی میں رقم دی۔