May 17, 2021 04:45 pm
views : 245
Location : Karachi Press Club
Karachi- Journalist Community organizes protest against Israel aggression
کراچی،صحافیوں کی جانب فلسطین پر اسرائیل کی وحیشانہ بمباری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ، مقررین نے کہا کہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے
کراچی میں صحافیوں کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کی وحیشانہ بمباری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف مسلسل نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیل کی سفاکانہ بربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک کے حکمران یک جان ہو کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں۔ فلسطین میں ظلم وبربریت اب بند ہونی چاہئے۔