May 18, 2021 01:35 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 135 Pakistanis, infects 2,566 in one day
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر مزید خطرناک ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو پینتیس افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار پانچ سو چھیاسٹھ مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی او سی) کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے جھٹکے جاری ہیں، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ لاکھ بیاسی ہزار نو سو اٹھائیس ہو گئی جن میں سے ایکٹو کیسز 67 ہزار 665 ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 566 مثبت آئے۔ 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض کورونا کو شکست دے چکے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 989 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 913، کے پی میں ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد میں 79ہزار 371 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔