May 18, 2021 01:40 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Cyclone Tauktae: Extremely hot, dry weather continues to hit Karachi
کراچی، سمندری طوفان بھارتی ریاست سے ٹکرانے کے بعد اپنا اثر بڑی حد تک کھو چکا ،شہر قائد سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان تاؤتے بھارتی ریاست سے ٹکرانے کے بعد اپنا اثر بڑی حد تک کھو چکا ہے تاہم شہر قائد سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر اور عمر کورٹ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تھرپارکر اور عمر کورٹ میں ہوائیں 30سے50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج شام تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔شمال اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلیں گی، آئندہ دور روز موسم مزید گرم اور مرطوب رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی جس کے بعد درجہ حرارت 36سے38 ڈگری کے درمیان رہے گا۔