May 18, 2021 04:00 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- I have always believed Overseas Pakistanis to be our greatest asset,PM
اسلام آباد، میرا ہمیشہ سے اعتقاد رہا ہے سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے اعتقاد رہا ہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورےمالی سال 2020 کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔