May 18, 2021 04:10 pm
views : 275
Location : Domestic Place
Islamabad- Nation to observe Solidarity Day with Palestinians on May 21: Ashrafi
اسلام آباد، اکیس مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، حافظ طاہر اشرفی کہتے ہیں مسجد اقصیٰ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے 21 مئی کو پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کیلئے یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں، وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسجد اقصٰی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، فلسطینی سفیر کے ساتھ آج ملاقات کی ہے۔
علامہ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، پاکستان کے سامنے سیز فائر کا مسئلہ پہلے ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ترکی میں ہیں اور وہاں سے اقوام متحدہ جائیں گے۔