May 18, 2021 04:40 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- We will do everything possible to help the Palestinian brothers, Faisal Edhi
کراچی،فیصل ایدھی کو فلسطین کا ویزہ مل گیا، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کہتے ہیں مصر کے ویزے کا انتظار کررہا ہوں، ہم فلسطینی بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے
دکھی انسانیت کی خدمت سے سرشار ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اپنی چھ رکنی ٹیم کے ہمراہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے فلسطین روانگی کیلئے تیار ہیں۔ اس ضمن میں فیصل ایدھی کی جانب سے ویزے کیلئے فلسطینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد انہیں فلسطین کا ویزہ مل گیا۔ علاوہ ازیں فیصل ایدھی نے مصر کے ویزے کیلئے بھی رجوع کرلیا ہے اور اب انہیں مصر کے ویزے کا انتظار ہے کیونکہ فیصل ایدھی اپنے ہمراہ امدادی سامان نہیں لے کر جارہے ۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ امدادی سامان کی تمام خریداری مصر سے کریں گے۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کریں گے جبکہ مزید رضا کار کی ضرورت پیش آئی تھی پاکستان سے مزید رضاکار طلب کئے جائیں گے۔
فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ