May 18, 2021 04:41 pm
views : 256
Location : Karachi Press Club
All Karachi Caterring and Decoraters Association organies protest against Marriage halls Closing
کراچی،آل
کراچی کیٹرنگ اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے شادی ہالوں کی بندش ختم نہ
کرنے پر اسد عمر کی رہائشگاہ کے گھیراؤ کی دھمکی دے ڈالی
آل کراچی
کیٹرنگ اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے تحت شادی ہالوں کی بندش کے خلاف
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے
اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی
جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے
ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی حکومتی ہدایات اور ایس او پیز
پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے لہذا ایم سی او سے کے اجلاس میں تمام شادی
ہالوں کو کھولنے کا اعلان کیا جائے کیونکہ شادی ہالوں سے ہزاروں مزدوروں کا
روزگار وابستہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور ہم بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔
مقررین
نے متنبہ کیا کہ اگر شادی ہالوں کی بندش کو فیصلہ ختم نہ کیا گیا تو ہم
وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرینگے۔