May 18, 2021 06:20 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Dust storm, rain hit different parts of Karachi
کراچی کے مختلف علاقوں میں گردو غبار کا طوفان اور ہلکی بارش، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گردوغبار کو طوفان اور ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں تین روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ کچھ ہی دیر بعد بارش شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس سے متصل علاقوں میں تیز جب کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں جب کہ شہر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان تاؤتےکے باعث محکمہ مومسیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم طوفان کا رخ بھارت کی جانب مڑ جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔