May 19, 2021 01:23 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,256 coronavirus cases, 104 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر کاقہر مزید زور پکڑ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس نے ایک سو چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی تعداد انیس ہزار آٹھ سو چھپن ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ میں 3 لاکھ ایک ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان میں 24 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439، اسلام آباد میں 79 ہزار 552 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 339 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 771 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 549 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 563، سندھ میں 4 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 827، اسلام آباد میں 735، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 519 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔