May 19, 2021 01:24 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- The country's electoral system is suffering from cancer, Government
اسلام آباد، بابر اعوان نے اپوزیشن کو الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کرنے کی دعوت دیدی، فواد چوہدری کہتے ہیں انتخابات میں پولنگ کے بعد سب سے اہم مسئلہ بروقت نتیجہ نہ آنا ہے
مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں کا مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پولنگ کے بعد سب سےا ہم مسئلہ بروقت نتیجہ نہ آنا ہے، پولنگ ہو جاتی ہے اور اگلے دن تک نتیجہ نہیں آتا، انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز سے الیکٹرانک ریکارڈ بھی ہو گا اور پیپر ریکارڈ بھی ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوں گی، ہر پولنگ سٹیشن میں یہ مشینیں موجود ہوں گی، مشینوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن پر بجٹ کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا اور یہ مشینیں استعمال کرنے میں آسان ہیں۔
بیرسٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کریں، این اے249میں نتائج کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا، ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس ماڈل کو دیکھیں۔