May 19, 2021 01:49 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- Country can't be developed under supervision of corrupt leader: Bilawal
کراچی،
بلاول بھٹو نے حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن کومعیشت کی تباہی کی اصل
وجہ قراردے دیا، چیئرمین پی پی کہتے ہیں وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک
پاکستان کے عوام ہیں
پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے
حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی
ہے۔معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا
بنا کراپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، گیس اوربجلی کی مد میں
اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذرہوچکا ہے؟
وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک
روپے کا حساب دینا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس
ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت دونوں ہاتھوں سے
ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس زیادہ کرکے عوام کو لوٹتے ہیں اور پھر
عوام کے ان پیسوں سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے، ٹیکسوں
کے نام پرعوام سے اربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانت داری عوام کی
نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران
خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اب اپنے اعتماد کوکھوچکے
ہیں، صرف اقتدارکوحاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے
مخلص نہیں ہوسکتا۔